اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما مصدق ملک نے ٹرائل کے حوالے سے انوکھی منطق پیش کر دی ۔
لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف فیصلے عدالت نے دیے ن لیگ نے ہیں دیے ،جج محمد بشیر کی تو خود عمران خان بڑی تعریفیں کیا کرتے تھے ،فیصلے میں اگر کوئی جھول ہے تو عدالتیں موجود ہیں ،آج اپنے خلاف فیصلہ آیا تو جج بشیر پر تنقید کی جا رہی ہے ،شفاف ٹرائل کا حق چالاک ملزم کیلئے نہیں ہوتا ۔
یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی کا 5فروری کو پارٹی الیکشن کرانے کا اعلان