YDA

میوہسپتال میں نئی ایمرجنسی کا افتتاح ،ینگ ڈاکٹرز کی وزیراعلیٰ کے سکیورٹی اہلکاروں سے گالم گلوچ

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ینگ ڈاکٹرز کی وزیراعلیٰ کے سکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ تلخ کلامی اور گالم گلوچ ۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعلیٰ نے میوہسپتال میں نئی ایمر جنسی کا افتتاح کر دیا ،اس موقع پرینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے ممبران نے نئی ایمر جنسی میں زبردستی داخل ہونے کی کوشش کی ،وزیراعلیٰ کی سیکیورٹی نے انہیں روکنے کی کوشش کی تو تلخ کلامی اور گالم گلوچ ہوئی ،وائے ڈی اے والوں کا موقف تھا کہ گزشتہ سال ایک ڈاکٹرکا رمضان میں انتقال ہوا ،اس کی فیملی کو آج تک کوئی امدادی چیک نہیں دیا گیا ،انتقال کرنے والے ڈاکٹرکو 6ماہ کی تنخواہ بھی نہیں دی گئی ،ساتھی ڈاکٹر کے حق کیلئے نگران وزیراعلیٰ کے پاس آئے ہیں لیکن ہمیںملنے نہیں دیا جا رہا ۔

یہ بھی پڑھیں : چیف الیکشن کمشنر کا نگران وزیراعظم کو خط،الیکشن کے دوران لوڈ شیڈنگ بارے اہم درخواست

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں