yasmeen rashid

عمران خان کو غیر قانونی طریقے سے سزا دی گئی ،عوام 8فروری کو حساب چکتا کر دینگے ،یاسمین راشد

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد نے کہا ہے کہ عمران خان کو غیر قانونی طریقے سے سزائیں سنائی گئی ہیں ،عوام ان کا حساب چکتاکر دینگے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیشی کے دوران میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے یاسمین راشد نے کہا کہ آٹھ فروری کو پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار ہی جیتیں گے ،عوام سچائی سے خوب واقف ہو چکی ہے ،بانی تحریک انصاف کو سزا دیتے وقت قانونی تقاضے بھی پورے نہیں کیے گئے ،عوام 8فروری کو گھروں سے نکلیں اور ان کا حساب چکتا کر دیں ۔

یہ بھی پڑھیں : تحریک انصاف سے ”بلا “چھننے پر اے این پی ”دکھی “

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں