اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن کا بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں سکیورٹی کی صورتحال پر اہم اجلاس ،8فروری کو انٹرنیٹ،موبائل سروس معطلی کی تجویز ۔
نجی ٹی وی کےن مطابق چیف الیکشن کمشنر کی صدارت میں اجلاس میں تجویز پیش کی گئی کہ عام انتخابات کے روز حساس علاقوں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند رکھی جائے ،اجلاس میں پولیس کے اعلیٰ افسران نے بھی شرکت کی ،الیکشن کمیشن کی جانب سے پولیس کو امیدواروں کی سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ،الیکشن کمیشن کے مطابق جن امیدواروں کو دھمکیاں ملی ہیں وہ جلسے اور ریلیاں نکالنے سے پہلے پولیس کو اطلاع کریں ۔حساس علاقوں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کرنے کے حوالے سے الیکشن کمیشن لائحہ عمل طے کرے گا ۔
یہ بھی پڑھیں : سابق وزیر ،رکن اسمبلی اور سینیٹر سمیت15سیاسی رہنماﺅں کو شدت پسندوں کی دھمکیاں