استنبول (فارن ڈیسک) ایک ترک خاتون نے شوہر کے نہانے دھونے سے گریز اور گندہ رہنے کی وجہ سے خلع کی درخواست دائر کردی جسے عدالت نے منظورکرلیا اور اس کے سابق شوہر کو ذاتی صفائی نہ رکھنے پر حکم دیا کہ وہ خاتون کو پانچ لاکھ ترکش لیرا (16500 ڈالرز) بطور معاوضہ ادا کرے۔ درخواست گزار خاتون کے مطابق جس کی شناخت اے وائے کے نام سے ظاہر کی گئی ، کہا کہ کبھی کبھار نہانے کی وجہ سے اسکے قریب سے پسینے کی بدبو آتی ہے جبکہ وہ دانتوں کی صفائی بھی ہفتے میں ایک یا دو بار ہی کرتا ہے۔خاتون کے وکیل کے مطابق مذکورہ بالا شخص ایک ہی کپڑے پانچ روز تک پہنے رہتا ہے۔ اس معاملے کے گواہوں جن میں دونوں کے جاننے والے اور شوہر کے ساتھ ملازمت کرنے والے افراد شامل تھے نے بھی خاتون کے اس دعوے کی تصدیق کی جس کےبعد عدالت نے خاتون کے حق میں فیصلہ سنادیا۔
