imran khan

عدت کیس میں بے عزت کرنے کی کوشش کی،مر جاﺅں گا ڈیل نہیں کروں گا ،عمران خان

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان نے کہا ہے کہ عدت کیس میں کوشش کی گئی کہ ذلیل کیا جائے ،مر جاﺅں گا لیکن کبھی ڈیل نہیں کروں گا ،میرے خلاف 200کیسز بنائے گئے جو آج تک کسی پر نہیں بنائے گئے ۔
نکاح کیس کا فیصلہ آنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں بانی تحریک انصاف نے کہا کہ نواز شریف کو سپریم کورٹ نے نااہل کیا ،جے آئی ٹی بنی لیکن سب کیسز ختم کر دیے گئے ،شہباز شریف کیخلاف ایف آئی اے کا مضبوط کیس ختم کر دیا گیا ،الیکشن آیا تو ہمارے لوگوں کی گرفتاریاں شروع کر دی گئیں ،باہر سے غلام آ گیا ہے اب وہ ان کی نوکری کرے گا ،400ڈرون حملے ہوئے ان میں کوئی بولا ہی نہیں ۔

یہ بھی پڑھیں : دوران عدت نکاح کیس کا فیصلہ ،عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 7-7سال قید

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں