bilawal

بلاول کا لیگی قیادت پر بڑا الزام ،کارونجر کی جانب ہاتھ بڑھانے پر کاٹنے کی دھمکی

چھاچھرو (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ میںعوام کی طاقت پر یقین رکھنے والا واحد سیاستدان ہوں ،باقی سب کی نظریں ادھر ادھر رہتی ہیں ،ایک شخص ملک پر چوتھی بار مسلط ہونے کی کوشش کر رہا ہے ،اسکو ناکام بنانے کا صرف ایک ہی طریقہ ہے کہ تیر کو ووٹ دیں ۔
چھاچھرو میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ لڑائی اب ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان ہے ،ان شیر والوں کی نظریں اب کارونجر پر ہیں ،یہ آپ کا گرینائٹ بیچنا چاہتے ہیں ،اگر یہ کارونجر کی طرف ہاتھ بڑھاتے ہیں تو ہم ملکر ان کے ہاتھ کاٹ دینگے ۔

یہ بھی پڑھیں : مہنگائی کی ماری عوام پر بجلی بم حملہ ،قیمت میں 4روپے 56پیسے یونٹ اضافہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں