americans advisery

”چوکنے رہنا، پولنگ سٹیشنز کے قریب نہیں جانا“پاکستان میں موجود امریکیوں کو تنبیہ جاری

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی سفارتخانے نے پاکستان میں موجود اپنے شہریوں کو تنبیہ کی ہے کہ چوکنے رہنا اور انتخابات کے روز پولنگ سٹیشنز کے قریب جانے سے گریز کرنا ورنہ پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی سفارتخانے سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں جاری انتخابی جلسے ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ اور سفر میں پریشانی کا باعث بن سکتے ہیں ، حال ہی میں متعدد مواقعوں پر سیاسی سرگرمیوں کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا جاتا رہا ہے۔امریکی شہریوں کو چوکنّا رہیں اور جن علاقوں میں وہ جا رہے ہوں وہاںجاری سیاسی سرگرمیوں کے حوالے سے بھی آگاہی رکھیں۔ پاکستان میں الیکشن والے دن اور اس سے قبل انٹرنیٹ اور موبائل فون سروسز میں بھی رکاوٹیں پیدا ہو سکتی ہیں۔انتخابات والے دن پولنگ سٹیشنز کے اطراف میں واقع علاقوں میں رش ہوگا، جن امریکی شہریوں کو ووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں وہ ان علاقوں میں جانے سے اجتناب برتیں ۔

یہ بھی پڑھیں : عدت کیس میں بے عزت کرنے کی کوشش کی،مر جاﺅں گا ڈیل نہیں کروں گا ،عمران خان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں