نئی دہلی(فار ن ڈیسک )دارلحکومت نئی دہلی میںشرابی شوہر نے شراب پینے سے روکنے پر بیوی کو آگ لگادی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نریندر شراب پینے کا عادی تھا اور اسی وجہ سے آئے روزکا گھر میں جھگڑا رہتا تھا، اب کی بارجھگڑا ہوا اور نریندر نے طیش میں آکر اپنی بیوی بنیتا پر مٹی کا تیل ڈالا اور اسے آگ لگا دی، شور اور چیخ و پکار سن کر پڑوسیوں نے خاتون کو ہسپتال منتقل کردیا جس کا بیس فیصد حصہ جھلس چکا ہے۔ ملزم کو گرفتار کر کے اس کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
