صحافی عمران ریاض خان ایک بار پھر پابندی کی زد میں آ گئے

لاہور(سٹاف رپورٹر)ملک کے معروف صحافی اور یوٹیوبر عمران ریاض خان ایک بار پھر پابندی کی زد میں آ گئے ،نجی ٹی وی چینل ایکپریس نیوز نے پروگرام کرنے سے روک دیا ۔
تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹویٹ میں عمران ریاض خان نے کہا ہے کہ ”میں ایکسپریس نیوز کے آفس میں پروگرام کرنے گیا تو مجھے بتایا گیا کہ”ہم مجبور ہیں آپکو آن ایئر نہیں جانے دے سکتے“ میں نے وجہ پوچھی کہ کیا کوئی غلط چیز میرے پروگرام میں چلی ہے؟ تو مجھے بتایا گیا کہ ”نہیں آپ نے کچھ غلط نہیں کیا ہمیں افسوس ہے کہ آپکو روکنا پڑا ہے“۔

یاد رہے کہ حال ہی میں عمران ریاض خان کے خلاف ملک کے متعدد شہروں میں مقدمات درج ہوئے تھے جبکہ حمزہ شہباز کی پنجاب حکومت نے انہیں گرفتار بھی کیا تھا ۔عمران ریاض خان کی گرفتاری پر پاکستان تحریک انصاف نے سخت احتجاج کرتے ہوئے مظاہرے بھی کئے تھے،بعد ازاں انہیں ہائیکورٹ کے حکم پر رہائی مل گئی تھی تاہم اس بار ان کے پروگرام پر لگنے والی پابندی بارے وجوہات کا علم نہیں ہو سکا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں