palwasha khan

ن لیگ سانحہ ماڈل ٹاﺅن دہرانا چاہتی ہے،عطا تارڑ پر پرچہ درج کرائینگے ،پلوشہ خان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کی رہنما پلوشہ خان کہا ہے کہ ن لیگ کے عزائم ٹھیک نظر نہیں آ رہے ای کے بلوائی ایک بار پھر متحرک ہو چکے ہیں ،یہ لوگ سانحہ ماڈل ٹاﺅن پھر دہرانا چاہتے ہیں ،الیکشن کمیشن اس بات کا فوری نوٹس لے ۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں پلوشہ خان نے کہا کہ ن لیگ کو ووٹوں کی خریدوفروخت کا اچھا تجربہ ہے ،عطا تارڑ اپنا غصہ ہم پر نہ نکالیں ،ن لیگ ان کو اپنا امیدوار تسلیم کرنے کو تیار نہیں ،عطا تارڑ پر پرچہ درج کرائیں گے ،ن لیگ اپنی پوزیشن کو واضح کرے ، ن لیگ جانتی ہے کہ الیکشن میں وہ عوامی غیض و غضب کا شکار ہونے جا رہی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی میں بارش پر 2جماعتوں میں لفظی جنگ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں