ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئیر سیاستدان کی رہائشگاہ پر پولیس کا چھاپہ ،رشتہ دار کو پکڑ کر ساتھ لے گئی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق پولیس نے جاوید ہاشمی کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا اور وہاں موجود ان کے ایک رشتہ دار کو گرفتار کر لیا ۔جاوید ہاشمی نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہاکہ رات گئے پولیس نے میرے گھر کا محاصرہ کیا اور ایک رشتہ دار کو گرفتار کر لیا ۔دوسری جانب پولیس کاکہنا ہے کہ 8روز قبل بغیر اجازت پی ٹی آئی کا ورکرز کنونشن کیا گیا تھا ،مقدمہ درج تھا ،ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں : تھانے پر دہشتگرد حملہ ،10اہلکار جاں بحق