اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے نواز شریف کو کوئی گڑبڑ نہ کرنے کی تنبیہ کر دی ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو میں بلاول بھٹو نے کہا کہ کوشش کر رہا ہوں کہ پارٹی جیتے اور حکومت بنائے ،باقی سیاسی جماعتوں کے ساتھ اتحاد نہیں کریں گے ،ہم اپنے منشور پر الکشن لڑ رہے ہیں ،نواز شریف گڑ بڑ کیلئے انتظامیہ پر دباﺅ ڈال رہے ہیں ،انہیں خبردار کرتا ہوں کہ ایسا کچھ نہ کریں ،امید ہے کہ نواز شریف کے دباﺅ کے باوجود انتظامیہ کوئی ایسا قدم نہیں اٹھائے گی ،ہم نے ماضی میں اس سے بھی مشکل حالات دیکھے ہیں ،جتنا ممکن ہو الیکشن صاف شفاف ہونا چاہیے ۔