karak jalsa

کرک میں بغیر اجازت جلسہ اور توڑ پھوڑ،پی ٹی آئی کے 3ہزارکارکنوں پر مقدمہ

کرک (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں بغیر اجازت جلسہ اور توڑ پھوڑپر پی ٹی آئی کے 3ہزارکارکنوں پر مقدمہ درج کر لیا گیا ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ضلع کرک میں پولیس اور پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں میں جھڑپ کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ،مقدمہ میں پی ٹی آئی کے تین ہزار کے قریب افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔پولیس کاکہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے جلسے کے لیے اجازت نہیں لی تھی اور وہاں تعینات پولیس اہلکاروں پر کارکنوں نے پتھراو¿ کیا، حملہ میں 12 ٹرکوں کے شیشے اور انجن توڑ دیے گئے ،دیگر گاڑیوں کو نقصان پہنچا یا گیا ۔پی ٹی آئی کے رہنماﺅںکا موقف ہے کہ جلسے کے انعقاد کے لیے درخواست دی گئی تھی لیکن ان سے درخواست وصول نہیں کی جا رہی تھی، انتخابات میں چند دن باقی ہیں،دیگر تمام جماعتیں جلسے کر رہی ہیں لیکن پی ٹی آئی کو اجازت نہیں دی جا رہی ،وہ جلسہ کرنے کی کوشش کریں تو پولیس تعینات کر دی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عام انتخابات کیلئے سکیورٹی انتظامات ،فوج ،رینجرز اور پولیس کا فلیگ مارچ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں