اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عام انتخابات کی مانیٹرنگ کیلئے کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ۔
ایڈشنل ڈی جی مرکزی کنٹرول روم ہارون شنواری نے میڈیا کو بریفنگ میں بتایا کہ انتخابات کی مانیٹرنگ کیلئے کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے ،شکایات درج کرانے کیلئے پہلی بار واٹس ایپ کا استعمال کر رہے ہیں ،ای میل اور فون پر پورے ملک سے شکایات درج کرائی جا سکتی ہیں ،صوبائی سطح پر چار کنٹرول روم بھی قائم کیے گئے ہیں ،32ریہجنل مانیٹرنگ کنٹرول روم الیکشن کی نگرانی کر رہے ہیں ،144ضلعی مانیٹرنگ ٹیمیں بھی شکایات کے ازالے کیلئے اقدامات کر رہی ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں : دہشتگردی کے بڑھتے واقعات ،امیدواروں کوغیر ضروری اجتماعات نہ کرنے کی ہدایت