شہباز گل پر پرویز الٰہی نے تشدد کروایا ، عطاء تارڑ کا دعویٰ

لاہور(وقائع نگار)مسلم لیگ(ن) کے رہنما عطا ءتارڑ نے دعویٰ کیا ہے کہ شہباز گل پر وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے تشدد کروایا کیونکہ جس جیل میں شہبازگل قید ہیں وہ حکومت پنجاب کے زیر انتظام ہے ، تشدد میں ہاشم ڈوگر کا کوئی عمل دخل نہیں ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے کہا ہے کہ شہباز گل کے دفاع میں فواد چودھری کی پریس کانفرنس تضادات کا مجموعہ ہے، عمران خان کہتے ہیں شہباز گل کو مارا پیٹا گیا، یہ جیل پنجاب حکومت کے زیرانتظام ہے۔شہباز گل پر پرویز الہی نے تشدد کروایا یا ہاشم ڈوگر نے؟ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اور ق لیگ اتحادی ہیں، عمران خان کہتے ہیں تشدد ہوا ہے پنجاب حکومت کہتی نہیں ہوا ۔ سپرنٹنڈنٹ راولپنڈی جیل کے تبادلے پر سپریم کورٹ نوٹس لے۔رانا ثنااللہ کو شدید گرمی میں سیل میں بند کیا تو کیا کسی جیل سپرنٹنڈنٹ کاتبادلہ ہوا؟

انہوں نے کہاہے کہ وائٹ کالر کرائم میں کوئی ملک مخالف بیان نہیں تھا۔نیب کیسز میں 88 دن، 78 دن کا ریمانڈ ہے۔احد چیمہ نے آج تک گلہ بھی نہیں کیا۔پی ٹی آئی والوں پر ہلکی سی سختی آئے چیخیں مارنا شروع کر دیتے ہیں۔ کیا شہباز گل بلا وجہ پکڑا گیا ہے، کیا اس پر منشیات کا کیس بنایا گیا؟

ان کا کہنا ہے کہ غیر ملکی لوگوں سے فنڈنگ لی گئی ان کا کیا مفاد تھا۔امریکا اور باقی ممالک کے لوگوں کوتحریک انصاف سے اتنی محبت ہے۔انہیں پتا ہے کہ یہ پاکستان کو کھوکھلا کر سکتی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ عمران نیازی صاحب کے کاغذات نامزدگی ہیں، فیصل آباد میں انہیں طلب کیا گیا ہے۔القادر یونیورسٹی ٹرسٹ زلفی بخاری کا ہے جو عطیات سے چلتا ہے۔توشہ خانہ کے پیسے اور ایسی بلیک منی کو وائٹ کرنے کے لیےوہ ٹرسٹ تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں