security

الیکشن کے دوران اسلام آباد کیلئے سکیورٹی پلان تیار

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی دارالحکومت کیلئے انتخابات کے دوران سکیورٹی کا پلان فائنل کر لیا گیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق دوران الیکشن اسلام آباد میں 6299افسران اور اہلکار تعینات ہونگے ،تین سی پی او 14ایس ایس پی سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور رہیں گے،سکیورٹی پلان کی نگرانی آئی جی خود کریں گے ،39انسپکٹر613 سب انسپکٹر اور 4475کانٹیبل سکیورٹی پر تعینات ہونگے ,ایف سی کے 650جوان بھی سکیورٹی پر تعینات ہونگے ۔پولیس ،ایف سی اور رینجرز تعینات کیے جائینگے جبکہ فوج کوئیک رسپانس فورس کے طور پر استعمال ہو گی ۔

یہ بھی پڑھیں : ”بلا“واپس لینے کیلئے نظر ثانی درخواست دائر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں