ڈی آئی جی موٹروے محبوب اسلم کی زیر نگرانی فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

لاہور(خصوصی نمائندہ) انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی وے موٹروے پولیس خالد محمود کی ہدایات پر ڈی آئی جی محبوب اسلم کی زیر نگرانی راوی ٹال پلازہ پر فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
ڈی آئی جی محبوب اسلم نے بتایا کہ کیمپ کے انعقاد کا مقصد مسافروں بالخصوص مسافر بردار گاڑیوں کے ڈرائیورز کو مفت طبی سہولیات فراہم کرنا ہے جو کہ موٹروے پولیس کے ویڑن کی ایک کڑی ہے۔ فری میڈیکل کیمپ کے قیام کا مقصد محفوظ ڈرائیونگ کو فروغ دیکر لوگوں کی قیمتی جانوں کو بچانا ہے، ایسی مفت طبی سہولیات کی بدولت محفوظ ڈرائیونگ کا حصول ہمارا ہدف ہے۔ اس کیمب میں فری اور معیاری ادویات بلا معاوضہ فراہم کی گئیں۔ 20 سے زائد ڈاکٹرز کی ٹیم نے 200 سے زائد ڈرائیوروں اور 100 سے زائد عمومی روڈ یوزرز کو چیک کیا اور بنیادی ٹیسٹ کے نتائج فوری جاری کیے گئے۔

ڈی آئی جی محبوب اسلم کا کہنا تھا کہ اس فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد کا افاقہ ہر مکتبہ فکر کو ہو گا کیونکہ لوگوں میں محفوظ سفر کی سوچ پروان چڑھے گی، بعد ازاں ڈی آئی جی محبوب اسلم نے روڈ سیفٹی میٹیریل اور پانی کی بوتلیں روڈ یوزرز میں تقسیم کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں