shehbaz

شہباز شریف کا قصور کو بھی لاہور بنانے کا اعلان ،جوش خطابت میں کئی بار اٹک گئے

قصور (مانیٹرنگ ڈیسک) ن لیگ کے صدر شہباز شریف کا قصور کو بھی لاہور بنانے کا اعلان ،نواز شریف کی تعریفیں ،عمران خان کو نام لیے بغیر تنقید کا نشانہ بناتے رہے ۔
کھڈیاں میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ 8فروری کو شیر کو ووٹ دینا ہے ،غربت کو ختم کر کے خوشحالی کا دور شروع کر دو ،نواز شریف کا تختہ الٹنا ملک کیخلاف سازش تھی ،نواز شریف کو چوتھی بار وزیراعظم بنایا تو ملک ایک بار پھر ترقی کی راہ پر گامزن ہو جائے گا ۔شہباز شریف خطاب کے دوران کئی بار اٹک گئے جس پر فوری میوزک چلا دیا جاتا جس دوران وہ خود پر قابو پا کر دوبارہ بات شروع کر دیتے ۔

یہ بھی پڑھیں : ریلی نکالنے پر پی ٹی آئی امیدوار پر مقدمہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں