سوات (مانیٹرنگ ڈیسک) سوات اور گردونواح میں زلزلے کے شدیدجھٹکے ،خوف و ہراس پھیل گیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق مینگورہ اور گردونواح کے علاقوں میں 4.7شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا ،زلزلے کے باعث علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا ،لوگ کلمہ کا ورد کرتے گھروں دکانوں اور دفاتر سے باہر نکل آئے ۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 213کلومیٹر اور مرکز ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا ۔
یہ بھی پڑھیں : 2022-23میں مہنگے ذرائع سے بجلی بنانے کا انکشاف