انٹرنیٹ سروسز کی بندش،سعید غنی پھٹ پڑے

کراچی(بیورو رپورٹ)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر سندھ سعید غنی موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند کرنے کے فیصلے پر کڑی تنقید کرتے ہوئے پھٹ پڑے۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ الیکشن کے روز موبائل فون اور انٹرنیٹ بند کرنا کہاں کی دانشمندی ہے، اس عمل سے الیکشن پر بہت سارے سوالات اٹھیں گے۔سعید غنی کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتا ہوں موبائل فون سروس اور انٹرنیٹ بحال کیا جائے، دہشت گردی کے بہانے بنائے جا رہے ہیں، امن و امان کی ذمہ داری حکومت کی ہے، الیکشن کے اتنے بڑے عمل کو متنازع بنانا کسی طور پر مناسب نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں