اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)ایف آئی اے نے ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات میں پاکستان تحریکِ انصاف کی مزید 5 کمپنیوں کا سراغ لگا لیا۔
ایف آئی اے نے پاکستان تحریکِ انصاف کی مزید 5 کمپنیوں کا سراغ لگا لیا ہے ، ذرائع نے بتایا کہ کمپنیوں کا الیکشن کمیشن،ایف بی آر میں جمع کرائے گئے گوشواروں میں ذکر نہیں۔ایف آئی اے ذرائع کا کہنا تھا کہ یہ کمپنیاں امریکا، انگلینڈ، آسٹریلیا، بیلجیئم اورکینیڈا میں ہیں ، ان پانچوں کمپنیوں میں سے کچھ بندہیں کچھ اب بھی فعال ہیں۔
ذرائع کے مطابق بندہونےوالی کمپنیوں کی آڈٹ رپورٹس طلب کر لی گئیں ہیں۔یاد رہے تحریک انصاف کی ممنوعہ فنڈنگ کے معاملے پر تحقیقاتی اداروں نے تحقیقات کا دائرہ بیرون ممالک تک بڑھانے کا فیصلہ کیا تھا۔.ذرائع نے کہا تھا کہ امریکا اور برطانیہ سمیت جہاں سے بھی فنڈ آئے اب تحقیق ہو گی ، ایف آئی اےبیرون ممالک کی تحقیقاتی ایجنسیوں سے بھی معاونت لے گا۔
ذرائع نے بتایا تھا کہ ایف آئی اے ان ممالک کی کمپنیزوشخصیات سےمتعلق معلومات حاصل کرے گا، ایف بی آئی ، نیشنل کرائم ایجنسی سمیت دیگر اداروں سے مدد حاصل کی جائے گی۔