جھنگ میں احمد لدھیانوی گروپ کی سرعام غنڈہ گردی، پولنگ بوتھ سے بیلٹ باکس اٹھا لئے

جھنگ(بیورو رپورٹ)ملک میں عام انتخابات کے لئے پولنگ کا وقت ختم ہونے میں چند منٹ باقی ہیں،مجموعی طور پر پولنگ کا عمل پر امن رہا تاہم کئی شہروں میں بدترین غنڈہ گردی کے واقعات دیکھنے میں آئے ہیں،لاہور میں کئی مقامات پر ن لیگ اور تحریک انصاف کے کارکنوں کے درمیان جھگڑے کے واقعات ہوئے جبکہ جھنگ میں کالعدم جماعت کے سربراہ مولانا محمد احمد لدھیانوی کے سپورٹرز نے پولنگ بوتھ ہر دھاوا بولتے ہوئے عملے کو یرغمال بنا لیا،یزائڈنگ آفیسر کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور بیلٹ باکس اٹھاتے ہوئے نامعلوم مقام پر روانہ ہو گئے۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق جھنگ کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 109 اور صوبائی حلقہ پی پی 127 کے پولنگ سٹیشن پر نامعلوم افراد دھاوا بول کر بیلٹ باکس اٹھا کر فرار ہو گئے۔جھنگ میں پولنگ کے دوران مسلح افراد نے پولنگ سٹیشن پر دھاوا بولا اور وہاں موجود بیلٹ بکس اٹھا کر لے گئے جبکہ مسلح افراد کی جانب سے پریزائڈنگ آفیسر کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ہنگامے کی اطلاع ملنے پر ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر اور پولیس کی بھاری نفری پولنگ سٹیشن پر پہنچ گئی۔پریزائڈنگ آفیسر نے بتایا کہ مولانا احمد لدھیانوی کی پارٹی کے سپورٹر بیلٹ بکس اٹھا کر لے گئے ہیں جبکہ باکس میں 500 سے زائد ووٹ کی پرچیاں موجود تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں