لاہور(سٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن سے پولنگ کا وقت بڑھانے کا مطالبہ کر دیا ۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق تحریک انصاف نے پولنگ کا وقت بڑھانے کے لئے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں باضابطہ درخواست جمع کروانے کا فیصلہ کیا ہے ۔پاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر عمر ایوب خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ موبائل اور انٹرنیٹ کی بندش اور بے پناہ رکاوٹوں کے باوجود بڑی تعداد میں ووٹ کیلئے نکلنے پر عوام کے شکرگزار ہیں ،الیکشن عملے کی جانب سے پولنگ کے عمل کو سست روی کا شکار کرنے کی بے پناہ شکایات موصول ہوئی ہیں ،بڑی تعداد میں لوگ پولنگ سٹیشنز کے باہر اپنے ووٹ کا حق استعمال کرنے کیلئے موجود ہیں ۔انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان پولنگ کے وقت میں کم از کم ایک گھنٹے کی توسیع کرتے ہوئے پولنگ کو 6 بجے تک جاری رکھنے کا اعلان کرے ،زیادہ سے زیادہ ووٹرز کو اپنے ووٹ کے حق کے استعمال میں معاونت کی جائے اور انہیں ووٹ ڈالنے کا موقع دیا جائے ۔
![](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2024/02/PTI-says-Poling-Time-940x480.jpg)