پنجاب کا وہ حلقہ جہاں پولنگ کا وقت دو گھنٹے بڑھا دیا گیا

گجرات(بیورو رپورٹ)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے گجرات کے تین پولنگ سٹیشنز پر وقت بڑھا دیا۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق الیکشن کمیشن نے این اے 62 گجرات اور پی پی 28 گجرات کے تین پولنگ سٹیشنز پر پولنگ کے وقت میں دو گھنٹے کا اضافہ کیا۔پولنگ اسٹیشن نمبر 260، 304 اور 338 پر پولنگ کے وقت میں اضافہ کیا گیا۔الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب اور ڈی ار او گجرات کو مراسلہ لکھ دیا۔الیکشن کمیشن نے ڈی آر او کی درخواست پر پولنگ کے وقت میں اضافہ کیا۔گجرات کے تین پولنگ سٹیشنز میں شام سات بجے تک پولنگ جاری رہے گی۔این اے62میں مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری عابد رضا کا کانٹے دار مقابلہ پاکستان تحریک انصاف کے چوہدری الیاس سے ہے جبکہ صوبائی حلقہ پی پی 28میں عابد رضا کے بھائی چوہدری شاہد رضا پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں