مولانا فضل الرحمان بمقابلہ علی امین گنڈا پور،ٹکر کے مقابلے کا انتہائی حیران کن نتیجہ آ گیا

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورو رپورٹ)عام انتخابات 2024 میں غیر حتمی غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے،خیبر پختونخوا کے ضلع ڈی آئی خان سے مولانا فضل الرحمان،علی امین گنڈا پور اور پاکستان پیپلز پارٹی کے فیصل کریم کنڈی کے درمیان ہونے والے ٹکر کے مقابلے کے انتہائی حیران کن ابتدائی غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج آ گئے ہیں۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق این اے 44 میں تگڑا مقابلہ جاری ہے اور ابتدائی غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار علی امین گنڈا پور جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے فیصل کریم کنڈی کے مقابلے میں سب سے آگے ہیں۔علی امین گنڈا پور نے این اے 44 کے 140 پولنگ سٹیشنز کے ابتدائی غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق 35363 ووٹ حاصل کئے ہیں جبکہ مولانا فضل الرحمان 19715 حاصل کئے ہیں۔یاد رہے کہ عام انتخابات 2024 کے لئے پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد گنتی کا عمل شروع ہوا اور اب غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں