جھنگ (بیورو رپورٹ)پنجاب کے اہم اور حساس ترین حلقہ این اے 109 جھنگ کے ابتدائی غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے،ابتدائی نتائج کے مطابق اس بڑے مقابلے میں اہلسنت والجماعت کے سربراہ مولانا محمد لدھیانوی اور مسلم لیگ ن کے امیدوار شیخ یعقوب کے مقابلے میں پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار سابق وفاقی وزیر شیخ وقاص اکرم کو سبقت حاصل ہے۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق این اے 109 جھنگ سے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار شیخ وقاص اکرم کو ملنے والے ووٹوں سے متعلق غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ بھی سامنے آ گیا۔40 پولنگ سٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق سابق وفاقی وزیر شیخ وقاص اکرم 14478 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ مولانا محمد احمد لدھیانوی 10379 ووٹ لے کر پیچھے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کے شیخ یعقوب 7899 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان میں عام انتخابات کے لیے ووٹنگ کا عمل صبح 8 سے شام 5 بجے تک جاری رہا،ملک بھر میں 16 ہزار 766 پولنگ سٹیشن انتہائی حساس قرار دیے گئے،حساس ترین پولنگ سٹیشنوں کے باہر فوج تعینات کی گئی۔
![](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2024/02/hng-eliction-940x480.jpg)