کراچی(بیورو رپورٹ)سینئر تجزیہ کار اور معروف صحافی کامران خان نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کو لیول پلیئنگ فیلڈ مل جاتا تو ن لیگ کا حشر نشر ہو جاتا،آج ووٹنگ میں اداروں کی مداخلت نہیں تھی،آزاد امیدواروں کی پوزیشن کافی مستحکم ہے،خواجہ آصف ہار رہے ہیں،ملتان سے شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی اور بیٹا جیت رہے ہیں جبکہ جہانگیر ترین دونوں حلقوں سے تحریک انصاف کے امیدواروں سے ہار رہے ہیں۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کامران خان کا کہنا تھا کہ دلچسپ نتائج زیادہ ٹرن آوٹ والے نتائج ہیں،خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کے آزاد امیدوار اطمینان سے آگے آگے ہیں،بنجاب میں اس وقت تک ن لیگ قدرے آگے ہے مگر بہت آگے نہیں،اکثر حلقوں میں کانٹے کا مقابلہ ہے لیکن فیصل آباد میں پی ٹی آئی آزاد امیدواروں کی پوزیشن کافی مستحکم ہے،لاہور میں بھی سخت مقابلہ جاری ہے،سیالکوٹ میں خواجہ آصف ہار رے ہیں،مخدوم شاہ محمود قریشی کے صاحبزادی اوربیٹا ملتان میں جیت رہے ہیں،نتائج بتا رہے ہیں کہ آج ووٹنگ میں اداروں کی مداخلت نہیں تھی،جہانگیر ترین دونوں حلقوں میں پی ٹی آئی والوں سے ہار رہے ہیں۔کامران خان نے نتائج میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے ہاتھ پاوں توڑ کر الیکشن میدان میں اترنے کی اجازت دی گئی تو ن لیگ کا یہ حشر کر رہی ہے،اگر لیول پلیئنگ فیلڈ ہوتا تو ن لیگ کا حشر نشر ہو جاتا۔
![](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2024/02/Kamran-Khan-says-940x480.jpg)