چیچہ وطنی(بیورو رپورٹ)عام انتخابات 2024 میں غیرحتمی غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے،پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)نے پنجاب اسمبلی کی پہلی سیٹ پر کامیابی حاصل کرتے ہوئے میدان مار لیا ہے۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 203 میں میدان مارتے ہوئے 2024 کے انتخابات میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پی پی 203 چیچہ وطنی کے تمام پولنگ سٹیشنز سے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار رائے مرتضی اقبال نے 62468 ووٹ لےکر کامیابی حاصل کر لی ہے،ان کے مد مقابل مسلم لیگ ن کے چوہدری حنیف جٹ 47231 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے جبکہ آزاد امیدوار چوہدری زاہد اقبال نے 16118ووٹ لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔
![](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2024/02/PTI-Punjab-assembly-940x480.jpg)