عام انتخابات 2024،کراچی میں پیپلز پارٹی نے دھرنا دے دیا

کراچی (بیورو رپورٹ)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور پی ایس 105 کے امیدوار سعید غنی نے کارکنوں کے ساتھ کراچی میں ایکسپو سینٹر کے باہر دھرنا دے دیا۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق سابق صوبائی وزیر سعید غنی کا کہنا ہے کہ ڈی آر او ایسٹ کے آفس ایکسپو سینٹر کے باہر کھڑا ہوں، مجھے آر او سے ملاقات کی اجازت نہیں مل رہی، میں اپنی شکایت کس کے پاس لے کر جاوں؟۔سعید غنی نے کہا کہ صوبائی اسمبلی کے حلقہ 105 کے شہید بینظیر بھٹو گرلز کالج میں قائم پولنگ سٹیشنز میں عرفان اللہ مروت کے غنڈوں نے پہلے عملے سے بیلٹ پیپر کی 4 کتابیں چھین لیں اور بعد میں پولنگ سٹیشن پر قبضہ کر کے ووٹوں کی گنتی رکوا دی،میں چیف الیکشن کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتا ہوں،فون بند ہونے کی وجہ سے کسی سے رابطہ نہیں ہو سکا،میرے حلقے میں غنڈوں نے پولنگ سٹیشن پر قبضہ کیا ہوا تھا۔دوسری جانب ملیر کے ڈی آر او آفس میں داخلہ محدود کر دیا گیا ہے اور ڈی آر او آفس کو جانے والا راستہ بند کر دیا گیا ہے۔پولیس نے ملیر ڈی آر او آفس جانے والے راستے پر بیرئیر لگا دیے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں