شیخوپورہ(بیورو رپورٹ)عام انتخابات 2024 میں غیرحتمی غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے،پنجاب سے مسلم لیگ ن کے اہم رہنما میاں جاوید لطیف کے حلقہ انتخاب این اے 115 سے نتائج آنے کا سلسلہ مکمل ہو گیا ہے اور اب تک کے آمدہ نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار خرم شہزاد ورک نے ناقابل یقین اور واضح برتری حاصل کر لی ہے۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق این اے 115 شیخوپورہ کے اہم حلقہ کے نتائج آنے کا سلسلہ مکمل ہو چکا ہے۔غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار خرم شہزاد ورک نے تمام پولنگ سٹیشنز سے 66 ہزار 189 ووٹ لے کر واضح برتری حاصل کر لی ہے جبکہ ان کے مد مقابل مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما میاں جاوید لطیف محض 42 ہزار 91 ووٹ لیکر شکست سے دوچار ہو گئے ہیں۔
![](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2024/02/Mian-Javed-Latif-Eliction-940x480.jpg)