بڑے بڑے برج الٹ گئے،تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں نے میدان مار لیا

لاہور(وقائع نگار خصوصی/مانیٹرنگ ڈیسک)عام انتخابات 2024 اپنے اختتام کو پہنچ چکے ہیں،جس کے بعد غیر حتمی غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے،اب تک موصول نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں نے قومی اسمبلی کی 75 سے زائد نشستیں حاصل کر لی ہیں جبکہ تحریک انصاف نے 150 سے زائد نشستوں پر برتری کا دعویٰ کیا ہے،دوسری طرف سیاسی جماعتوں میں ن لیگ 21 نشستوں کے ساتھ سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری ہے،موصولہ نتائج کے مطابق آزاد امیدواروں نے پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے بڑے بڑے برج الٹا دیئے ہیں،علی امین گنڈا پور نے مولانا فضل الرحمان جبکہ تحریک انصاف کے حمایت یافتہ بشیر خان نے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کو پچھاڑ دیا ہے۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق رات کے پچھلے پہر آنے والے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق عام انتخابات 2024 میں پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں نے 75 سے زائد نشستوں پر واضح کامیابی حاصل کر لی ہے، قومی اسمبلی کی نشستوں پر واضح برتری حاصل کرنے والوں میں ن لیگ کے 21،پیپلز پارٹی کے 17،پی ٹی آئی پی کا 1، جمعیت علماء اسلام ف کے 2،عوامی نیشنل پارٹی کا 1،استحکام پاکستان پارٹی کا 1،جی ڈی اے کے 2،ایم کیو ایم کے 7، جماعت اسلامی کے 2،بلوچستان نیشنل پارٹی کا 1 اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کا 1 امیدوار شامل ہیں۔الیکشن کے دوران بعض بڑے بڑے امیدوار ہار گئے ہیں۔میاں نواز شریف،بلاول بھٹو زرداری،سید یوسف رضا گیلانی،مولانا فضل الرحمان،طلحہ محمود،سراج الحق،خواجہ محمد آصف،جہانگیر ترین،قمر زمان کائرہ،میاں جاوید لطیف،طارق فضل چوہدری،میجر (ر)طاہر اقبال،عون چوہدری،سردار دوست محمد کھوسہ،امیر مقام،میاں محمد سومرو،ایمل ولی خان،نور عالم خان،غلام احمد بلور،مصطفی نواز کھوکھر،حنیف عباسی،چوہدری سالک حسین،سائرہ افضل تارڑ،چوہدری ندیم افضل چن،مولانا محمد احمد لدھیانوی،ڈاکٹر شذرہ منصب علی،تہمینہ دولتانہ،نذیر احمد آرائیں،غوث علی شاہ شکست کھانے والوں میں شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں