shehbaz asif meeting

حکومت سازی کیلئے رابطے ،ملاقاتیں شروع

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) انتخابات مکمل ہونے کے بعد حکومت سازی کیلئے رابطے اور ملاقاتیں شروع ۔
نجی ٹی وی کے مطابق لاہور میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور مسلم لیگ کے صدر شہباز شریف کی ملاقات ہوئی جس میں حکومت بنانے پر غور کیا گیا ،ملاقات نگران وزیر اعلیٰ کی رہائشگاہ پر ہوئی جس میں قومی اسمبلی میں نمبر گیم پر بات ہوئی اور رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ۔شہباز شریف نے فضل الرحمان اور خالد مقبول صدیقی کے ساتھ بھی ٹیلی فون پر رابطہ کیا ،باہمی تعاون اور حکومت سازی پر بات چیت کی گئی ،جلد ملاقات کا عندیہ دیدیا ۔بلاول بھٹو بھی والد کی ہدایت پر سکھر سے لاہور پہنچ گئے ،حکومت سازی کیلئے متوقع ملاقاتوں میں شریک ہونگے ۔

یہ بھی پڑھیں : دہشتگردی سے بچنے کیلئے موبائل سروس بند کی،انٹرنیٹ سروس بند نہیں تھی ،دفتر خارجہ کا موقف

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں