لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) این اے 117سے عبدالعلیم خان کی کامیابی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار علی اعجاز بٹر نے عدالت میں درخواست دائر کی ،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آر او نے قانون کے منافی این اے 117کا فارم 47جاری کیا جبکہ ایسا صرف امیدوار یا نمائیندے کی موجودگی میں ممکن تھا ۔
یہ بھی پڑھیں ؛ ہمارے آزاد ارکان کسی اور پارٹی میں نہیں جائینگے ،گوہر