marium nawaz

مریم نواز کی این اے 119سے کامیابی چیلنج

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) این اے 119سے مریم نواز کی کامیابی کو ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار شہزاد فاروق نے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ حلقے کے پریزائیڈنگ افسر وں نے فارم 45نہیں دیا ،آر او نے بھی نتیجہ مرتب کرتے ہوئے نوٹس نہیں کیا اور میری عدم موجودگی میں نتیجہ مرتب کر کے جاری کر دیا ،مریم نواز سے جیت چکا تھا مگر دھاندلی کر کے ہرایا گیا ،عدالت آر او کو فارم 47دوبارہ مرتب کرنے کا حکم جاری کرے ،مریم نواز کی کامیابی کو کالعدم قرار دیا جائے ۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان کی عوام سے جنگ چھیڑ دی گئی ،شاندانہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں