اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کا وفاق،پنجاب اور خیبر پختونخوا میں حکومت بنانے ،انتخابی نتائج جاری نہ کرنے پر ریٹرننگ افسروں کے دفاتر کے سامنے احتجاج کا اعلان ۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اگر مرضی کی حکومت بنانے کی کوشش کی گئی تو معیشت اسے برداشت نہیں کر سکے گی ،جن علاقوں کے رزلٹ کلئیر نہیں وہاں کل آ ر اوز دفاتر کے سامنے احتجاج کریں گے ،شفاف الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری تھی ،پی ٹی آئی کے آزاد امیدواروں کو واضح برتری حاصل ہے ،ہماری سب سے درخواست ہے کہ پی ٹی آئی کو حکومت بنانے دیں ،انشا اللہ وفاق پنجاب اور کے پی میں حکومت بنائینگے ۔
![barrister gohar](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2024/02/barrister-gohar-940x480.jpg)