nawaz challenge

این اے 130، نواز شریف کی کامیابی بھی چیلنج

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی الیکشن میں کامیابی بھی عدالت میں چیلنج کر دی گئی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق آزاد امیدوار اشتیاق چوہدری ایڈووکیٹ نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے کہ نواز شریف فارم 45کے مطابق ہار چکے ہیں ،انہوں نے ملی بھگت کے ساتھ فارم 47میں خود کو فاتح قرار دلایا ہے ،عدالت سے استدعا ہے کہ فارم 45کے مطابق نواز شریف کی شکست کا اعلان کیا جائے اور کامیابی کو کالعدم قرار دیا جائے ۔

یہ بھی پڑھیں : برطانیہ کا پاکستان میں الیکشن کی شفافیت پراعتراض

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں