اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ قوم نے ووٹ دیکر اپنا کام کر دیا اب ہمارا کام اس کی حفاظت کرنا ہے ،پی ٹی آئی کے آزاد امیدواروں نے بڑے مارجن سے الیکشن جیتا۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی ظفر نے کہا کہ عوام نے پی ٹی آئی کو مینڈیٹ دیا جس پر مبارکباد دیتا ہوں ،154نشستوں پر پارٹی کے آزاد امیدوار وں نے بھاری مینڈیٹ حاصل کر کے مخالفوں کو شکست دی ،آخری وقت پر رات کے اندھیرے میں مینڈیٹ چھینا گیا ،حکمت عملی بنا لی ،ہم نتائج کو چیلنج کریں گے ،امیدواروں سے رابطے میں ہیں ،قانونی ٹیم نتائج کو چیلنج کر رہی ہے ،عمران خان سے ملنے کیلئے اندر گیا لیکن ملنے نہیں دیا گیا ۔
![ali zafar](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2024/02/ali-zafar-940x480.jpg)