اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ اگر ووٹوں کی دوبارہ گنتی نہیں ہوتی تو ہم اپوزیشن میں بیٹھیں گے ،نواز شریف کی 50سیٹوں پر وکٹری سپیچ ڈیل کا نتیجہ ہے ۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ کچھ لوگ وفاداریاں تبدیل کریں گے ،وسیم قادر سے کوئی رابطہ نہیں ہوا ،ہم نے اپنے ارکان سے کوئی حلف نامہ اور استعفا نہیں مانگا ،ایک دو روز میں فیصلہ کر لینگے کہ کس جماعت میں شمولیت اختیار کریں گے ،جس جماعت سے بھی شمولیت کریں گے مخصوص نشستیں ہماری ہونگی ،جماعت اسلامی سے رابطوں کی خبریں غلط ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں : پی ایس 129کی خیرات کی نشست نہیں چاہیے،حافظ نعیم کا جیت سے دستبرداری کا اعلان