لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ الیکشن کے روز رات دس بجے کسی جگہ فیصلہ کیا گیا اور پھر عوام کے ووٹ کے تقدس کو پامال کرنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ،مجھے گریبان سے پکڑ کر آر او دفتر سے نکال دیا گیا ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم نے کہا کہ این اے 128کا الیکشن 90ہزار ووٹوں کی لیڈ سے جیت چکا ہوں ،صرف جمہوریت کا نقصان نہیں کیا عوام کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی گئی ،ووٹ کی عزت کی بات کرنے والے آج ووٹ کی بے توقیری پر حکومت قائم کرنا چاہتے ہیں ،وکلا معاشرے کا چھوٹا سا حصہ ہیں ،سب لوگوں کو ملکر اس کیخلاف کھڑے ہونا ہو گا ،8فروری کو انٹرنیٹ اور فون بند کرنے کی وجہ سے دھاندلی کی گئی ،فون اور انٹرنیٹ بند نہ کیا جاتا تو ایسا کرنا ممکن نہ ہوتا ،پریزائیڈنگ افسران اپنے پولنگ سٹیشنز سے براہ راست نتائج آر او کو بھجوا دیتے اور یہ تمام جھگڑا نہ ہوتا ۔
یہ بھی پڑھیں : ملک میں سیاسی افراتفری جاری،سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان