لاہور (وقائع نگار خصوصی)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے انتخابات میں ناکامی پر جماعت کی سربراہی سے استعفیٰ دیدیا،دوسری جانب ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف نے کہا ہے کہ سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم نے شوریٰ کا اجلاس 17 فروری کو منصورہ میں طلب کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں : جہانگیر ترین کا سیاست چھوڑنے کا اعلان
پاکستان ٹائم کے مطابق سراج الحق نے کہا ہے کہ بھرپور محنت کے باوجود جماعت کو الیکشن میں کامیابی نہیں دلا سکا ،انتخابات میں ناکامی کو قبول کرتے ہوئے استعفا دیتا ہوں۔جماعت اسلامی کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ نئے امیر کے کیلئے انتخابی مراحل 31مارچ تک مکمل کیے جائینگے۔دوسری جانب جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف نے کہا ہے کہ سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم نے شوریٰ کا اجلاس 17 فروری کو منصورہ میں طلب کر لیا ہے،شوریٰ اجلاس میں سراج الحق کے استعفیٰ کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔