تحریک انصاف کے سابق رکن اسمبلی راولپنڈی میں قتل

راولپنڈی (کرائم رپورٹر)پاکستانتحریک انصاف کے سابق رکن اسمبلی عدنان سرور کو راولپنڈی میں قتل کردیاگیا، ان پرپولیس لائنز کے قریب نامعلوم افراد نے قاتلانہ حملہ کیا۔ پاکستان ٹائم کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونیوالے عدنان سرور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے ہیں، ان کے جسد خاکی کو ہسپتال منتقل کردیاگیاجبکہ پولیس نے جائے وقوعہ کو سیل کرکے شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیئے ہیں۔ یادرہے کہ مقتول 2018ء کے انتخابات میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے، حالیہ الیکشن میں بھی انہوں نے آزاد امیدوار کے طورپر حصہ لیا تھا لیکن وہ کامیاب نہ ہوسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں