آغا علی کی دوسری شادی کی خبروں کی حقیقت سامنے آگئی

آغا علی کی دوسری شادی کی خبروں کی حقیقت سامنے آگئی

کراچی (شوبز ڈیسک) معروف اداکار آغا علی کی دوسری شادی کی خبروں کی حقیقت سامنے آگئی اور انہوں نے ایسی خبروں کی تردید کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ویڈیو بیان جاری کردیا۔ آغا علی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ایک اور ویڈیو جاری کردی جس میں انہوں نے دوسری شادی کی افواہوں کی تردید کی۔آغا علی نے اپنے وضاحتی بیان میں دوسری شادی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ الفاظ ایک بار پھر کہنے کا مطلب یہ تھا کہ میں ایک بار پھر ڈرامے میں شادی کرنے لگا ہوں۔ آغا علی نے کہا کہ میں یہاں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ میں نے حقیقی زندگی میں نہیں بلکہ ڈرامے میں شادی کی ہے لہذا کوئی بھی غلط فہمی کا شکار نہ ہوئیں۔اداکار نے غلط معلومات پھیلانے والوں کو مشورہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ آپ لوگ اپنی شادیوں کی فکر کریں، میری کیوں اتنی ٹینشن لیتے ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں