اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عدالت نے بلوچ طلبا جبری گمشدگی کیس میں نگران وزیراعظم کو طلب کر لیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا مسترد کر دی ،عدالت نے پیر کو نگران وزیراعظم کوذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ،جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ جبری گمشدگیوں کی سزا سزائے موت ہونی چاہیے ،اس میں ملوث دو چار کو سزائے موت ملنی چاہیے پھر ہی یہ سلسلہ رکے گا ،نگران وزیراعظم پیر کو 10بجے خود پیش ہوں اور بتائیں کہ کیوں نہ ان کے خلاف مقدمہ کیا جائے ۔
یہ بھی پڑھیں : ”عوام نے ظلم کا بدلہ ووٹ سے چکا دیا،صدر مملکت عمران خان کی رہائی کا حکم جاری کریں “