اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے جڑانوالہ سانحہ پر پنجاب حکومت کی رپورٹ مسترد کر دی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ پنجاب حکومت کی رپورٹ ردی کی ٹوکری میں پھینکے جانے کے قابل ہے ،یہ رپورٹ دیکھ کر مجھے شرمندگی ہو رہی ہے ،اس واقعہ میں کتنے لوگ پکڑے گئے ،6ماہ میں صرف 18چالان ہوئے ،کیا بھارت میں غیر مسلموں کے ساتھ جو سلوک ہو رہا ہے یہاں اس کی کاپی کرنا چاہتے ہیں ،ہماری بہادرپولیس اپنی آنکھوں کے سامنے سن جلتا دیکھتی رہی ،دنیا میں اسلامو فوبیا کا ڈھنڈوراپیٹنے والے خود کیا کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ”عوام نے ظلم کا بدلہ ووٹ سے چکا دیا،صدر مملکت عمران خان کی رہائی کا حکم جاری کریں “