کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے ننھے مہمان کی آمد سے متعلق بھارتی میڈیا کی خبروں پرلب کشائی کردی۔ ماہرہ خان نےایسی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایسی باتوں میں کوئی سچائی نہیں۔ میرے نیٹ فلکس کی سیریز چھوڑنے سے متعلق افواہیں بھی غلط ہیں۔ واضح رہے بھارتی میڈیا پر خبریں گردش کر رہی تھیں کہ اداکارہ ماہرہ خان کے گھر ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔