مودی نےسینئر اداکار متھن چکرورتی کو ڈانٹ دیا

مودی نےسینئر اداکار متھن چکرورتی کو ڈانٹ دیا

ممبئی (شوبز ڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بالی ووڈ کے سینئر اداکار متھن چکرورتی کو ڈانٹ دیا، انہیں یہ ڈانٹ صحت کاخیال نہ رکھنے پر پڑی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکار اور بی جے پی کے رہنما متھن چکرورتی کو فالج کا حملہ ہونیکی وجہ سے ہسپتال میں داخل تھے۔ایک بیان میں متھن چکرورتی نے بتایاکہ وزیراعظم نریندر مودی نے ان کی خیریت دریافت کرنے کے لیے کال کی اور صحت کا خیال نہ رکھنے پر ڈانٹ بھی پلائی، اب وہ بالکل ٹھیک ہیں اور جلد ہی اپنی آنے والے فلموں کی شوٹنگ بھی شروع کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں