ایوب کھوسہ کی بلوچستان کے سیلاب متاثرین کے لئے مدد کی اپیل

کوئٹہ (شوبز رپورٹر )سینئر اداکار ایوب کھوسہ نے بلوچستان کے سیلاب متاثرین کے لئے مدد کی اپیل کردی۔

ایوب کھوسو نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ کے ذریعے مون سون کی بارشوں کے باعث ہونے والی تباہ کاریوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔ ساتھ ہی بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کی درخواست بھی کی۔انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ لسبیلہ سے سیلاب کی وجہ سے کراچی اور کوئٹہ کا رابطہ منقتل ہو چکا ہے ۔ چھوٹے موٹے راستے بھی کٹ کررہ گئے ہیں ۔ لوگ بہت زیادہ مشکل کا شکار ہو چکے ہیں

ایوب کھوسو نے کہا کہ میں اپیل کرتا ہوں کہ آپ لوگوں بہت خداترس ہیں ، بلوچستان میں سیلاب سے متاثر ہونے والوں کی مدد کریں۔ چاہیے وہ کوئٹہ ڈسٹرکٹ ہو ، ژوب ہو ، قلعہ عبداللہ ہو ،قلات یا مستونگ ہو ۔ بلوچستان بھر میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے متاثر ہونے والوں کی مدد کریں ۔ ان کے پاس پہنچیں ، ان کے گھروں کو دوبارہ تعمیر کرنے میں ان کا ساتھ دیں ۔ ان لوگوں کی زندگی کو آسان بنائیں ، اللہ آپ کی زندگی کو آسان بنائے گا ۔

ایوب کھوسہ نے اسے سے قبل بھی اپنے فیس بک اکاونٹ کی ایک ویڈیو میسج کے ذریعے بھی بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کی درخواست کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں