اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آصف زرداری کا شیر افضل مروت سے خفیہ رابطہ کرنے کا انکشاف ۔
نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل نے میڈیا سے گفتگو میں انکشاف کیا کہ گزشتہ رات آصف زرداری نے مختلف لوگوں کے ذریعے مجھ سے رابطہ کیا ،ان کا پیغام تھا کہ ہماری ترجیح ن لیگ کے بجائے اب بھی پی ٹی آئی ہے ،اس رابطے سے پارٹی قیادت کو آگاہ کر دیا تھا ،عمران خان نے واضح کہہ دیا کہ مینڈیٹ چرانے والوں سے کوئی بات چیت نہیں ہو گی ۔
![zardari](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2024/02/zardari-1-940x480.jpg)