اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بجلی اور گیس کی قیمتوں میں حد درجہ اضافہ کے باعث ملک کی 70فیصد صنعتیں چند ماہ کی مہمان ۔
نجی ٹی وی کے مطابق اپٹما نے وزارت توانائی ،تجارت ،خزانہ اور چیئرمین ایس آئی ایف سی کو خط تحریر کر کے خطرے سے آگاہ کر دیا ،خط میں کہا گیا ہے کہ مہنگی بجلی اور گیس کی وجہ سے ملک کی ستر فیصد صنعتیں اگلے چند ماہ میں بند ہو جائینگی ،صنعتوں کو فراہم کی جانے والی بجلی اور گیس کی قیمت کئی پڑوسی ممالک سے دگنی ہو چکی ہے ،ادائیگی کا توازن مزید بگڑ سکتا ہے ،ملازمتوں میں کمی اور بیروزگاری کئی گنا بڑھ جائے گی ۔
یہ بھی پڑھیں : مہنگائی سے مرتی عوام پر گیس بم چلانے کی تیاری